بلوچستان میں بارود ی سرنگ میں دھماکہ،کیپٹن کاشف شہید، دو جوان زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا کیپٹن کاشف شہید اوردو جوان زخمی ہو گئے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث کیپٹن کاشف شہید اور 2 جوان زخمی ہو گئے .

دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خضدار میں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا . قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں . . .

متعلقہ خبریں