قومی کرکٹر محمد حفیظ لندن ایئرپورٹ پر پھنس گئے

ایئر پورٹ (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک ایئرویز کا ناخوشگوار تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہیں ورجن اٹلانٹک سے فلائٹ شیڈول اور مینجمنٹ کے بدترین تجربے کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث پروازیں غائب ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر رات بھر قیام کے لیے ہوٹل کا کوئی انتظام نہیں، 9 بجے کے بعد کوئی لاؤنج کی سہولت نہیں ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی ٹیگ کیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کیلئے لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز جارہے تھے، ہیتھرو ایئرپورٹ پر ان کی فلائٹ کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے کنیکٹنگ فلائٹس منسوخ ہوگئیں جس کی وجہ سے وہ ایئر پورٹ پر ہی پھنس گئے۔

Recent Posts

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

2 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

17 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

26 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

29 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago