ہمارے لگائے توانائی کے منصوبے بند کریں تو لوڈ شیڈنگ آج بھی 18 گھنٹے تک پہنچ جائے ، احسن اقبال

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نےکہاہم نے قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر استعمال کیا ، ہماری بنائی ہوئی موٹر ویز پر لوگ سفر کرتے ہیں تو دعائیں دیتے ہیں ، ہمارے توانائی کے لگائے گئے منصوبوں کو آپ آج بند کر دیں تو 18گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہو جائے گی ۔

لاہور میں مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحسن اقبال نےکہا کہ حکومت نے 2018سے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے ، دو ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے پناہ کمی ہوئی ، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا بڑھنا لازم ہے ، ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ، عوام کو صرف بد ترین مہنگائی ملی ۔حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگاتی ہے ، کل شہباز شریف اور میرے خیال ایک نیا سکینڈل کھڑا کیا گیا ، شہباز شریف کے خلاف کیس بنایا گیا کہ انہوں نے میرے بھائی کو نوازا گیا ، گزشتہ تین سال سے ہمارے خلاف کردار کشی کی مہم چل رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں چیئرمین نیب کو اگر میرے مالی اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے تو بتائیں ، میں نے اپنے گھر کو جلا کر سیاست کی ہے ، پاکستان کے عوام جھوٹ کی اصلیت جان گئے ہیں ، ہم پر بنا ہوا ہر کیس ہائیکورٹ نے ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا ۔ ہمارے کیسز میں عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی ۔

احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں بنائے گئے سپورٹ سٹی کے کیس میں کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، وہ منصوبہ اگر مکمل ہو جاتا تو جیولن تھرو میں ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا۔

Recent Posts

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے…

3 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی…

12 mins ago

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار…

27 mins ago

پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے…

31 mins ago

چین ہمارا آزمودہ دوست ہیں جس نے تاریخ کے مختلف مراحل میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے‘گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong)کی ملاقات…

42 mins ago

توشہ خانہ ٹوکیس، بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ…

52 mins ago