یوم آزادی پر شارجہ سے دبئی پیدل سفر،محب وطن پاکستانی ڈاکٹر اکرم چوہدری نے ’ ہیٹرک‘ مکمل کرلی

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم ایک محب وطن پاکستانی ڈاکٹر محمد چوہدری نے مسلسل تین بار شارجہ سے دبئی پیدل سفر کرکے ہیٹرک مکمل کرلی ہے، گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی 14اگست2021کو ڈاکٹر محمد اکرم چوہدر ی نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھا م کر شارجہ سے دبئی تک 35کلو میٹر کا سفر پانچ گھنٹے میں پیدل طے کیا اور پرچم کشائی کے وقت پاکستان قونصلیٹ دبئی پہنچ گئے۔

ان کی آمد پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا جبکہ یوم آزادی کی تقریب کے دوران وائس قونصل سید مصور عباس شاہ نے سٹیج پر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدر ی کی ملک سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ وہ23مارچ 2022کو دبئی سے پیدل سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان کمیونٹی سے کوئی ان کے ساتھ چلے۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

8 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

17 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

26 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

45 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

47 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

56 mins ago