سندھ، حیدرآباد کے شہری بھی پیپلز بس سروس کا فائدہ اٹھائیں گے،شرجیل انعام میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی اور لاڑکانہ کے بعد اب حیدرآباد کے شہری بھی پیپلز بس سروس کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آغاز سے متعلق ٹوئٹ اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وعدے کے مطابق پیپلز بس سروس کو پورے صوبے میں وسعت دی جا رہی ہے تا کہ ہر شہری بہترین سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ اس ماہ میں حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میں پہلے روٹ کے لیے حیدر چوک سے ہٹڑی پولیس اسٹیشن روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اس روٹ پر 15 بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔شرجیل انعام میمن کےٹوئٹ کے مطابق پیپلز بس سروس حیدر چوک سے گل سینٹر، تھنڈی سڑک، ایگریکلچر کمپلیکس، وحدت کالونی، سندھ میوزیم، قاسم چوک، جیل روڈ، اسرا اسپتال سے ہٹڑی پولیس اسٹیشن تک چلائی جا رہی ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

4 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

4 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

4 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

5 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

6 hours ago