طلبہ کا مستقبل پھر داؤ پر؛کالجوں میں داخلے نہیں ملیں گے??

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)او لیول کے ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر،اردو کے مضمون کا پرچہ نہ ہونے کی بناء پر طلبہ فائنل رزلٹ کارڈ سے محروم، طلباء کو ایکوالینس سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا . تفصیلات کے مطابق او لیول کے ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے،اردو کے مضمون کا پرچہ نہ ہونے کی بناء پر طلباء فائنل رزلٹ کارڈ سے محروم ہیں اور طلباء کے پاس رزلٹ کارڈ نہ ہونے سے تعلیمی آئی بی سی سی نے ایکوالینس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے .

کیمبرج کے تحت اولیول کے اردو کا پرچہ اکتوبر کے مہینے میں لیا جائے گا جبکہ کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلے آئندہ مہینے کیے جائیں گے، ایکوالینس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اولیول کے طلباء کو کالجوں میں داخلے نہیں ملیں گے . اولیول طلباء کا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، متاثرہ طلباء کہتے ہیں کہ اولیول اردو کے پرچہ کے شیڈول تبدیل ہونے کے باعث ہمارا مستقبل داؤ پر ہے، آئی بی سی سی کی جانب سے ایکوالینس سرٹیفکیٹ جاری نہ ہوئے تو سال ضائع ہوجائے گا . . .

متعلقہ خبریں