خلیل الرحمٰن قمر کا ’میرے پاس تم ہو‘ کو کتابی شکل میں پیش کرنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ڈرامہ نگار اور لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی پر جلد کتاب پیش کرنے والے ہیں۔خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی کو کتابی صورت میں جلد شائع کیا جائے گا اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کتاب کا ٹائٹل پیج شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی کہانی پر لکھی کتاب آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔
’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی دو شادی شدہ جوڑوں کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں ایک شادی شدہ خاتون غربت سے تنگ آکر پُر آسائش زندگی گزارنے کی لالچ میں دوسرے شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے اور اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے جس سے اس کی پسند کی شادی ہوئی ہوتی ہے۔

اس ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے تھے اس ڈرامے کو جہاں بےحد مقبولیت حاصل ہوئی وہیں اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم پھر بھی یہ ڈرامہ مداحوں کو بےحد پسند آیا اور آج بھی مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کا سیکوئل پیش کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

سید ہاشمی ریفرینس لائبریری ملیر کو نام نہاد ترقی کے آڑ میں مسمار کرنے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سید ظہور شاہ ہاشمی ریفرینس لائبریری ملیر بلوچی زبان و ادب کا مرکز ہونے…

6 mins ago

میدان چھوڑ کر بھاگنے پر بلوچستان لیویز کے چار آفیسران نوکری سے برطرف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومتی رٹ کو بالاطاق رکھنے اور فورس کے تقدس کو زیر غور لاتے ہوئے…

17 mins ago

ملیر ایکسپریس وے کے نام پر سید ریفرنس لائبریری سمیت بلوچوں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، این ڈی پی

کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ استعمار…

26 mins ago

خضدارمیں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، پولیس کے گشت میں اضافہ کیاجائے، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

خضدار(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین مولانا محمد…

30 mins ago

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

اوتھل(قدرت روزنامہ)پاکستان کوسٹ گارڈز کی ڈیزل اسمگلنگ کیخلاف کارروائی آپریشن کے دوران 10370 لیٹر ایرانی…

43 mins ago

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ 26 جون کو ہوگی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی,بی 9 کوہلو کے چار پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ…

53 mins ago