طالبان نے اشرف غنی اور امراللہ صالح سمیت تمام کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ) طالبان نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی اور نائب صدر امر اللہ صلح سمیت تمام کیلئے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی نے ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کیخلاف مجبوری کی حالت میں ہتھیار اٹھائے تھے۔ امریکا نے ہی ہمارے ساتھ دشمنی میں پہل کی تھی، ہم نے صرف اپنا دفاع کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان اب کسی سے بھی انتقام نہیں لیں گے۔ پشتون، ہزارہ، بلوچ اور تاجک سب بھائی ہیں۔ اب افغانستان کا نظام تبدیل ہو چکا ہے۔ اگر سابق حکومتی عہدیدار ملک میں واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے دروازے کھلے ہیں، انھیں کسی قسم کے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی نے دوران انٹرویو کہا کہ ہم افغانستان کا ایسا منظم نظام بنائیں گے جس میں تعلیم یافتہ لوگ، ساری تنظیمیں اور تمام اقوام شامل ہونگی۔ ایسے لوگوں کو حکومت کا حصہ بنایا جائے گا جو قوم کو متحد کرنے کا بیٹرہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے خوفزدہ ہو کر ملک چھوڑنے والوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں، انھیں امارات اسلامی سزائیں نہیں دے گی، ہم کسی کیساتھ ناانصافی کا تصور بھی نہیں کر سکتے، ہم تمام لوگوں کو برابری کے حقوق دینے پر یقین رکھتے ہیں، کسی کیساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

13 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

22 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

31 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

50 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

52 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

1 hour ago