لاہور: رکشہ سوار خاتون سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی، 2 افراد گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے یوم آزادی کے روز مینار پاکستان کے قریب چنگ چی رکشے میں اپنے اہلخانہ کیساتھ سوار خاتون کیساتھ انتہائی اخلاق سے گری حرکت کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس واقعے میں متاثرہ خاتون کا پتا چلانے کی کوشش کی لیکن اس میں انھیں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

تاہم پولیس نے وقت ضائع کئے بغیر تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گرفتار افراد ہی خاتون کیساتھ گھناؤنی حرکت کرنے میں ملوث ہیں، تاہم ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیس میں ملزمان کیخلاف دست درازی اور ہراسگی پر مشتمل دفعات 509 اور 354 شامل کی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کے روز مینار پاکستان کے قریب پیش آنے والے واقعے کی وائرل ویڈیو میں ملوث ملزم کی شکل نظر نہیں آ رہی لیکن پولیس نے شہر بھر میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسے تلاش کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات کے مرتکب افراد کو جب نشان عبرت بنایا جائے گا تو دیگر ایسی شیطانی حرکتیں کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔ آئندہ جو بھی شخص بچیوں یا بچوں سے زیادتی کرے گا اسے ہم نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی کا نشانہ بنانے والے کم از کم چھیاسٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

بلاول بھٹو کے دورہ بلوچستان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، آغا شکیل احمد درانی

خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی نے چیئرمین بلاول بھٹو کے…

3 mins ago

بلوچ کی بقا، تشخص اور شناخت کیلئے جانوں کی پروا کیے بغیر جدوجہد کرنا ہوگی، بی ایس او پجار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) بلوچستان یونیورسٹی میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین…

10 mins ago

ضلعی صدر کوئٹہ کو لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں، پولیس شہریوں کو تحفظ دے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر اور ممبر سینٹرل کمیٹی میر غلام نبی…

15 mins ago

ہماری سرزمین ہمارے ہاتھوں سے نکل گئی ہے، حاجی لشکری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے…

20 mins ago

گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں پولیو وائرس کا پھیلاو جاری ہے، پاکستان میں اب تک 49…

26 mins ago

بلوچستان کے کوہ سلیمان کے علاقے میں معدنیات کے نئے ذخائر کی تلاش شروع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت نے سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد…

36 mins ago