محمد نبی نے افغانستان کی کپتانی چھوڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پہلا استعفیٰ آگیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں پر مایوسی اور سلیکٹرز اور انتظامیہ سے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے افغان ٹیم کی قیادت چھوڑ دی۔
محمد نبی نے اپنے فیصلے سے متعلق ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر اس نتیجے کے ساتھ ختم ہوا جس کی ہمیں اور ہمارے مداحوں کو امید نہ تھی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میچز کے نتائج سے ہم بھی آپ لوگوں کی طرح ہی مایوس ہیں، گزشتہ ایک سال سے ہماری ٹیم کی وہ تیاری نہیں تھی جو ایک کپتان اور بڑے ٹورنامنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
محمد نبی نے کہا کہ اس کے علاوہ گزشتہ کچھ دوروں میں ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی اور میں ایک پیج پر نہیں تھے جس کا اثر ٹیم پر پڑا۔
محمد نبی کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں تاہم جب بھی ٹیم کو میری ضرورت ہوگی تو اپنے ملک کے لیے کھیلوں گا۔
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 4 رنز سے شکست دی تھی۔
افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واحد ٹیم ہے جو کوئی بھی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

46 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

53 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago