کیا ٹرمپ بھی توشہ خانے پر ہاتھ صاف کر گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی توشہ خانے پر ہاتھ صاف کر گئے؟ تحائف غائب، تحقیقات شروع کردی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے خاندان کو غیر ملکی سربراہوں کی جانب سے دیے گئے درجنوں تحائف کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے۔
اس سلسلے میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے صدارتی تحائف جمع کرکے رکھنے والے ادارے نیشنل آرکائیو سے مدد مانگ لی ہے اور کانگریشنل تفتیش کاروں نے ان تحائف کی تلاش شروع کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ سلمان کی جانب سے ٹرمپ کو ملا عبدالعزیز السعود اعزاز بھی غائب ہے۔
سابق صدر ٹرمپ کو جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے گالف کھیلنے کے سامان کا قیمتی تحفہ دیا تھا اسکا بھی پتہ نہیں چلایا جاسکا۔

روس کے صدر پیوٹن نے 2018 ورلڈ کپ کی فٹبال ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دی تھی۔
مصر کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مصر کے قدیم دیوتا کا سنہری مجسمہ بھی تحفے میں دیا تھا اور ایلسلواڈور کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انکی بڑی پینٹنگ تحفے میں دی تھی، نہ صرف یہ سب چیزیں غائب ہیں بلکہ ملکہ الزبتھ دوم کی دستخط شدہ نایاب تصویر، مہاتما گاندھی کا مجمسہ، افغان دری، کرسٹل بال اور اومان کی جانب سے دیے گئے ملبوسات کا بھی پتہ نہیں چلا یا جا سکا۔
سابق صدر ٹرمپ کو دیے گئے ان تحائف کی مالیت 50 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی۔
اب یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے یا ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویز کے معاملے پر لاپروائی برتنے کے الزامات کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

ایف بی آئی سابق صدر کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے چین اور ایران سے متعلق کئی اہم دستاویز برآمد کرچکی ہے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

2 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

14 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

24 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

26 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

28 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

31 mins ago