اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو جلسے اور دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ عمران خان کی جان کو لاحق شدید خطرات کے پیش نظر جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں حملہ ہوا۔حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے۔ حملہ آور کے تحریری اعترافی بیان کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انتظامیہ کا موقف ہے کہ حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے۔ خدشہ ہے ایسے مذہبی جنونی ریلی میں داخل ہو کر دوبارہ ایسی حرکت کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں ایسے شدت پسندانہ واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں جن میں سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کا قتل بھی شامل ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں کہ عمران خان کی جان کوشدید خطرہ ہے۔اس صورتحال میں پی ٹی آئی کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالت سے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…