کابل ایئرپورٹ کے قریب بھگدڑ، 7 افراد ہلاک

کابل(قدرت روزنامہ) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کے قریب بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہزاروں افراد اب بھی کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع ہیں اور اسی دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔

بھگدڑ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل امریکہ نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کی طرف آنے سے روک دیا ہے۔ سفارتخانے نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں پرامریکیوں کو سیکیورٹی خطرات درپیش ہوسکتے ہیں اس لیے امریکی شہری کابل ایئر پورٹ کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکیوں کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور امریکیوں پر طالبان کے تشدد کی رپورٹس علم میں ہیں۔

ترجمان امریکی پینٹا گون نے کہا تھا کہ افغانستان سے 2 ہزار 500 امریکی شہریوں کو نکالا جا چکا ہے۔ کابل ایئر پورٹ میں مغربی ممالک کے ہزاروں فوجی بھی موجود ہیں۔ مغربی ممالک کے فوجیوں کا تحفظ بھی کررہے ہیں۔

Recent Posts

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

6 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

16 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

34 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

36 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

46 mins ago

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

53 mins ago