انتظار کی گھڑیاں ختم !خیبر پختون خوا کابینہ وحکومتی ٹیم میں نئے وزراءومشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری کرلی

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختون خوا کابینہ وحکومتی ٹیم میں نئے وزراءومشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبرپختون خوا کی حکومتی ٹیم میں نئے وزراء، مشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری ہوگئی ہے اور اس حوال سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملاقات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو گرین سگنل دے دیا ہے۔کابینہ اور حکومتی ٹیم میں ایک سابق وزیر جب کہ 3 نئے چہرے شامل ہوں گے، جن کی حلف برداری آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے،
نئے وزراء اور حکومتی ٹیم میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانے والے افراد کے حوالے سے خبر ہے کہ ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور اور نوشہرہ سے ہوگا، ڈیرہ اسماعیل خان سے فیصل امین گنڈا پور پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں، تاہم انہیں تاحال کسی بھی محکمہ کا چارج حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ ذرائع نے بتایا کہ دو وزراء سے اضافی چارج واپس لینے کے علاوہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر سے وزارت واپس لینے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دو صوبائی وزراء ہشام انعام اللہ اور اکبر ایوب خان کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا گیا تھا، جب کہ مشیروں میں قلندر لودھی، ضیاءاللہ بنگش اور حمایت اللہ خان مستعفی ہوئے جن کے ہمراہ معاون خصوصی غازی غزن جمال نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago