فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ پر غلط ایف آئی آر کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹواسکتا۔اپنے بیان میں مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دو گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ سے بھری پریس ٹاک کرسکتے ہیں لیکن اپنی حکومت میں چار دن بعد بھی قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے، فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے اور اب تک کامیاب نہیں ہوسکا، فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔انہوں ںے مزید کہا کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا اور ابھی تک انہیں اپنے مقاصد میں کامیابی نہیں مل سکی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago