امریکی صدر نے ٹوئٹر کو دنیا بھر میں جھوٹ پھیلانے والی کمپنی قرار دیدیا

شکاگو(قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی ہے جو دنیا بھر میں جھوٹ پھیلاتی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک نے وہ کمپنی خریدی ہے جو پوری دنیا میں جھوٹ پھیلاتی ہے۔ ان کا کوئی ایڈیٹر نہیں اس لیے سچی خبر کی کیسے توقع کی جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جب کوئی ایڈیٹر ہی موجود نہیں تو ہم کیسے سمجھیں کہ انھیں اس بات کا علم ہے کہ کیا داؤ پر لگا ہوا ہے اور ایک غلط خبر کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔صدر جوبائیڈن جو وسط مدتی الیکشن کی انتخابی مہم پر ہیں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹوئٹر سے بڑی تعداد میں ملازمین کو نکالنے کی مذمت کی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین پیئریرے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر جوبائیڈن سوشل میڈیا کی اہمیت سے واقف ہیں اور وہ ٹوئٹر اور فیس بک وغیرہ کے پھیلاؤ کے حامی بھی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں سب سے زیادہ شیئر خرید کر ٹوئٹر کے باس بن گئے ہیں۔

Recent Posts

سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا…

2 mins ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار…

4 mins ago

آئی ایم ایف ، پاکستان کا غذائی اجناس اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک…

12 mins ago

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

39 mins ago

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

52 mins ago

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (قدرت روزنامہ )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د…

54 mins ago