واٹس ایپ کا ’کمیونیٹیز‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) کئی بار ایسا ہوتا ہے جب آپ بیک وقت ایک پیغام کئی گروپس پر بھیجنا چاہتے ہیں اور ایک بعد ایک گروپ میں پیغام کاپی پیسٹ کر کے اکتا جاتے ہیں۔ اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر ’کمیونیٹیز‘ متعارف کرانے جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق صارفین اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے متعدد گروپس کو ایک جگہ رکھ سکیں گے اور ایک ہی وقت میں سب کو اہم پیغامات سے مطلع کر سکیں گے۔میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ آج واٹس ایپ پر کمیونیٹیز کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ ذیلی گروپس، متعدد تھریڈز، اعلانات کے ذرائع وغیرہ کو فعال کرتے ہوئے گروپس کو بہتر بنائے گا۔
کمیونیٹیز کے حوالے سے پہلے اپریل میں اعلان کیا گیا تھا لیکن اب اس فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جانے والا ہے۔اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کمیونیٹیز ٹیب چیٹ کے اوپر اور آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کے نیچے ظاہر ہوگا۔

(تصویر: واٹس ایپ)
صارفین اس ٹیب کو دباتے ہوئے ایک نئی کمیونیٹی شروع کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجود گروپس کو شامل کر سکتے ہیں۔
ایک بلاگ پوسٹ میں نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ ایک بار آپ کسی کمیونیٹی کا حصہ بن جائیں اس کے بعد آپ دستیاب گروپس کے درمیان مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے لیے باآسانی سوئچ کر سکتے ہیں۔ جبکہ کمیونیٹی کے ایڈمن کمیونیٹی میں موجود ہر فرد کو ضروری اطلاعات بھیج سکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ماہ میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جائے گا۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

18 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

29 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

39 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

41 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

43 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

46 mins ago