مظفر گڑھ (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع مظفرگڑھ میں پٹواریوں کی 113 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کے لئے 5765 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی فہرستیں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے آفسز میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسد اللہ نے کہا ہے کہ اگر
کسی امیدوار کو فہرست پر کوئی اعتراض ہے یا اس کا نام شامل نہیں ہے تو ان کی شکایات کے ازالہ کے لیے ڈپٹی کمشنر انجینئر انجینئر امجد شعیب خان ترین کی سربراہی میں میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اے ڈی سی آر اور اے ڈی سی جنرل بھی شامل ہیں امیدوار 23 اور 24 اگست بروز سوموار اور منگل کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے شکایت فارم حاصل کر اپنی درخواست متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کرا سکتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر ممبران ان شکایات کا ازالہ کریں گے حتمی فہرست کے بعد اہل امیدواروں کا تحریری اور ٹائپنگ امتحان ہوگا۔تحصیل مظفرگڑھ کے امیدواروں کا تحریری امتحان گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج مظفرگڑھ میں، تحصیل کوٹ ادو کے امیدواروں کا امتحان قائداعظم ایلیمنٹری کالج مظفرگڑھ میں، تحصیل علی پور کے امیدواروں کا امتحان پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ، تحصیل جتوئی کے امیدواروں کا تحریری امتحان گورنمنٹ گرلز کالج مظفرگڑھ میں ہوگا تمام اہل امیدواروں کو فرداً فرداً کال لیٹر بھی جاری کیا جائے گا۔ امتحان کی تاریخ کا اعلان حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا.
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…