ملک بھر میں انفلوئنزا کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں موسم سرما کے دوران انفلوئنزا (موسمی نزلے) کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری موسمی فلو کی پیشگی روک تھام کےلئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ جس کےپیش نظر ملک بھر میں قبل از وقت احتیاطی تدابیر اٹھانے اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق موسم سرما (دسمبر تا فروری) میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
ایڈوائزری کے مطابق موسمی فلوایک قابل علاج بیماری ہے، جس کا وائرس کھلی فضا میں کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے اور مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتا ہے اور جب کوئی صحت مند شخص وہاں سانس لیتا ہے یا متاثرہ چیزوں کو چھوتا ہے تو یہ اس تک منتقل ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق عام طور پر بزرگ ، پانچ سال سے کم عمربچے، حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی اور دائمی بیماریوں کے شکار (کینسر، ذیابیطس، دل یا سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا) افراد کو اس بیماری سے جلد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ موسمی فلوسے بچاو کے لئے فلو کی ویکسینیشن کروائی جا سکتی ہے، حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کر کے ماسک کے استعمال اور فلو ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

قومی ادارہ صحت میں قائم پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹرباقاعدگی سے سیزنل فلو کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ حال ہی میں قومی ادارہ صحت نے موسم کی تبدیلی کے حوالے سے پھیلنے والے فلو سمیت وبائی امراض سے متعلق صحت عامہ کی آگاہی کے لئے الرٹ لیٹر بھی جاری کیا ہے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

6 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago