تحریک انصاف حکومت کے 3سال26 اگست کو وفاق اورصوبوں میں تقریبات کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف حکومت کے 3سال26 اگست کو وفاق اورصوبوں میں تقریبات کا فیصلہ،پنجاب ،سندھ ،کے پی ،بلوچستان ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے دارلحکومتوں میں بھی تقریبات ہوں گی . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 26 اگست کو اسلام آباد میں مرکزی تقریب سےخطاب کریں گے،وفاقی وزرا ،پارٹی کے اہم رہنما تقریب میں شریک ہوں گے،جبکہ 3سالہ پرفارمنس رپورٹ بھی جاری کی جائے گی .

لاہور میں پنجاب حکومت کی تقریب ہوگی ،وزیراعلیٰ پنجاب خطاب کریں گےعثمان بزدار تقریب میں پنجاب حکومت کی 3سالہ پرفارمنس رپورٹ جاری کریں گے . ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عاشورہ کے پیش نظر 3سالہ تقریبات کو مؤخر کیاگیاتھا،اب یہ تقریبات چھبیس اگست کو کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے . . .

متعلقہ خبریں