اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات و نشہ آور گولیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران منشیات اور نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بونیر کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 98 گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ملزم فلائٹ نمبر PK181 سے شارجہ جا رہا تھا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر کارگو ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دورانِ تلاشی مشکوک پارسل سے 4480 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔گولیوں کامجموعی وزن 1 کلو 100 گرام ہے، جن کے ساتھ لاہور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پشاور میں کار کے خفیہ خانوں سے 38 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو چرس خیبر سے پنجاب اسمگل کر رہے تھے۔اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں خیبر سے پلاسٹک ک تھیلوں سے 10 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
لاہور انٹر نیشنل میل آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 18 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔برآمدشدہ آئس شیٹس اور کمبل میں چھپائی گئی تھی۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

10 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

22 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

24 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

25 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

35 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

42 mins ago