سوشل میڈیا پر مریم نواز کی بیٹی کی شادی کی تصاویر لگا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، مریم اورنگزیب نے وضاحت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر پر وضاحت دی کہ یہ تصاویر مریم نواز کی بیٹی کی شادی کی ہیں ، ان کے ذریعے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ مریم نواز اپنے بیٹے کی نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتیں ، بڑے بڑے ذمہ دار لوگ ان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر لگا رہے ہیں ، ان تصاویر میں کلثوم نواز بھی موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر کی بنیاد پر نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جنید صفدر کی شادی کی تصاویر ہیں تاہم کچھ ہی دیر بعد حقیقت سامنے آئی تو چینل کی طرف سے وضاحت کردی گئی۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی ٹوئٹر پر ان تصاویر کو جنید صفدر کی شادی کی تصاویر قرار دے کر شیئر کیا ہے۔

جنید صفدر کی شادی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے لندن کے مہنگے ترین ہوٹل میں ہوگی۔  بیٹے کی شادی میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہو پائیں گے۔

Recent Posts

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

9 mins ago

وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن…

15 mins ago

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی…

20 mins ago

سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی…

20 mins ago

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ…

35 mins ago

اداکارہ اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیران کن انکشاف

  کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری…

42 mins ago