4موٹرویز کے مختلف حصوں پر گاڑیوں کی حد رفتار فوری طورپرتبدیل

کوہاٹ(قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں واقع چارموٹرویز کے مختلف حصوں پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی حد رفتار فوری طورپرتبدیل کرکے کم کردی ہے جس کے مطابق ان مخصوص شاہراہوں پر چھوٹی گاڑیوں کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بڑی گاڑیوں کی حد رفتار 110 کلومیٹرفی گھنٹہ سے کم کرکے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی ہے . جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے حادثات کی روک تھام اور موٹرویز پر محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے .

اعلامیہ کے مطابق لاہور موٹر وے (ایم 2 ) ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ تک‘ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے (ایم 4 )‘ لاہور سیالکوٹ موٹر وے (ایم 11 ) پر لاہور سے سمبڑیال اور ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان (ایم 14 ) پر ہکلہ تا یارک تک چھوٹی بڑی گاڑیوں کی سپیڈ کم کرکے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے . اعلامیہ میں قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ حادثات کی روک کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی جانیں بچانے میں اپنا کردار سفر کریں .

. .

متعلقہ خبریں