اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ دبئی میں عورت پر بُری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ایک نامور خاتون صحافی نے ملک میں بڑھتے جنسی ہراسانی کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے قانون کا تذکرہ کیا۔خاتون صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا دبئی میں خواتین مغربی لباس میں نہیں گھومتیں؟ وہاں موجود کسی پاکستانی مرد کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اُس خاتون کو گندی نظر سے دیکھے کیونکہ وہاں قانون پر فوری عمل درآمد ہوتا ہے۔
خاتون صحافی نے کہا کہ ہمارے یہاں 400 مردوں نے دن دہاڑے لڑکی کو جنسی ہراساں کیا، ویڈیو بنائی لیکن کسی نے نہیں روکا۔خاتون صحافی کے اس بیان کو ماہرہ خان کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ماہرہ خان کے ردعمل پر ایک صارف نے جواباََ کہا کہ ’میڈم جی! دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے۔اداکارہ نے صارف کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایسا جُرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں۔
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرأت نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اُتر آتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…