قندھار میں شہری طالبان کے رویے سے خوش بڑی امیدیں باندھ لیں

قندھار ٗ لندن(قدرت روزنامہ)افغانستان کے شہر قندھار میں شہری طالبان کے رویے سے خوش نظر آرہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے جنوب میں طالبان کا گڑھ سمجھے جانے والے قندھار شہر میں موجود میڈیانمائندوں نے عام شہریوں سے بات چیت کی ۔افغان شہریوں کا کہنا تھا کہ طالبان کا ان سے اچھا رویہ ہے امید ہے آئندہ بھی طالبان کا یہی رویہ رہے گا۔سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے، امریکا ہمیشہ سے افغان حکومت کو ناقابل اعتبار حلیف سمجھتا آیا۔عرب ٹی وی کو

انٹرویو دیتے ہوئے علی احمد جلالی نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی اصل وجوہات کا تاحال پتہ نہیں ہے، سیاستدانوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے افغان فوج نے طالبان کے خلاف مزاحمت نہیں کی۔علی احمد جلالی نے کہا کہ افغان فوج میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی نے طالبان کے لیے فتح کی راہ ہموار کی، طالبان کی تیزی سے کامیابیاں حیران کن اور غیر متوقع تھی۔سابق افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مزاحمتی مسلح گروپ کا سامنے آنا طالبان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغان شہریوں نے ہمارے شانہ بشانہ کام کیا، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں افغانستان سے برطانیہ آکر آباد ہونے والوں سے وزیراعظم بورس جانسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 2272 افغانیوں کو جون سے اب تک برطانیہ لا کر بسایا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید افغانوں کو برطانیہ لایا جائے گا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

7 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

7 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

7 hours ago