دسویں جماعت کی طالبہ ایک دن کیلئے فیصل آباد کی ڈپٹی کمشنر بن گئی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران شیخ نے بھارتی فلم نائیک میں پیش کئے گئے ایک دن کے وزیر اعلیٰ کے خیال کو حقیقت کا رنگ دیتے ہوئے طلبا و طالبات کو ایک دن کا ڈپٹی کمشنر بننے کا موقع فراہم کردیا۔
ڈی سی فیصل آباد نے اس منفرد اقدام کے لیے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر مشتمل مقابلوں کا انعقاد کرکے جیتنے والے کو ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا تو طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے مقابلوں میں شرکت کی۔

ان مقابلوں میں 10ویں جماعت کی طالبہ مروا بسرا نے نمایا کارکردگی دکھا کر فیصل آباد کی تاریخ کی پہلی بار کم عمر ترین “ڈپٹی کمشنر” ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر نے شاہانہ پروٹوکول سے دن کا آغاز کیا سرکاری گاڑی میں گھر سےدفتر پہنچیں۔
دفتر پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر عمران شیخ نے استقبال کیا اور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔اعزازی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی، اسکول کے دورے کئے، کمشنر اور آر پی او سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ہی دبنگ فیصلے بھی کئے۔

واضح رہے کہ مروا بسرا نے نصابی سرگرمیوں میں 1072 نمبر حاصل کئے اور مصوری میں صوبائی اور تقریری مقابلوں میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایا رہیں اور میرٹ کی بنیاد پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔مروا بسرا مستقبل میں سی ایس ایس کرکے حقیقت میں اس کرسی کو اپنا بنانے کی خواہاں ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران شیخ نے بتایا کہ کوویڈ 19 کے بعد بچوں کو دوباہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی جانب لانے کے لیے سابق کمشنر ثاقب منان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس مقابلے کا آئیڈیا آیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس طرح بچوں کو ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیوں کی جانب راغب ہونے میں مدد فراہم ہوگی۔

Recent Posts

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

6 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

29 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

40 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

49 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

1 hour ago