اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بے ضابطگی کا انکشاف قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے اے ٹی سی ٹاور کے لیے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا اور غلط سائٹ کے انتخاب پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنسلٹنس کی ڈیزائن کردہ ائر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی عمارت تعمیر کے مقصد کو پورا نہیں کرتی تھی۔ اے ٹی سی ٹاور کی عمارت سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب کی جانب موجود جہاز نظر نہیں آتے

جس کی وجہ سے اے ٹی سی کے لیے علیحدہ کنٹریکٹ کے ذریعے ایک اور عمارت تعمیر کی گئی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی عمارت کی تعمیر، سامان کی ترسیل اور اضافی تنصیب کے باعث 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے جبکہ بد انتظامی اور کمزور اندرونی کنٹرول کے باعث نقصان بھی ہوا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا۔ ذمہ داروں کا تعین کر کے نقصان کو پورا کیا جائے۔

Recent Posts

اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کرینگے، این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا بنیادی حق ہے، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

دستارچند گز کا کپڑا ہر گز نہیں، ذمہ داری، تحفظ وسلامتی کی علامت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبے کے قومی قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ دستارچند گز…

15 mins ago

بلاول کا دورہ بلوچستان ، بےروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے چار ارب روپے مختص

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے…

26 mins ago

گاڑی چوری کی روک تھام، حب میں کراچی اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم کرنیکا فیصلہ

حب(قدرت روزنامہ)کراچی سے گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے ضلع حب کے مختلف پولیس…

1 hour ago

پاکستان سے 6 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی…

1 hour ago

ایچ آئی وی مریضوں کے علاج میں درپیش مسائل حل کیے جائیں، ایڈز نیٹ ورک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آئی وی ایڈز نیٹ ورک بلوچستان کے ارکان نے ایچ آئی وی ایڈزکے…

1 hour ago