ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانیوالی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا جانے والی پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی دو روکنی ٹیم کینیا سے واپس پاکستان پہنچ گئی، ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کواٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ماہر افسران کی دو رکنی ٹیم 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔
کینیا میں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کیس کے حوالے سے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کیں، ٹیم کو کینیا میں وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانے کی معاونت حاصل رہی۔تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں ارشد شریف کے دبئی سے پہنچنے، وہاں رہائش، پیش آنے والے واقعے کے بارے تحقیقات کیں، علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا وہاں کے پولیس چیف و حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ٹیم نے کینیا میں قیام کے دوران ارشد شریف کو رہائش ویگر سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار اور خرم سے بھی تحقیقات کیں جبکہ ٹیم نے گاڑی جس پر ارشد شریف کوگولیاں لگیں کا بھی جائزہ لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم مفصل رپورٹ سفارشات کے ساتھ وزارت داخلہ میں پیش کرے گی جبکہ ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

10 mins ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

16 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

19 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

34 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

43 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

46 mins ago