لاکھوں روپے اور سونے کے تحفے چوری ہوگئے ۔۔ جویریہ اور سعود اپنی شادی کے دن گھر میں چوری کرنے والی خاتون کا واقعہ بتاتے ہوئے

کراچی (قدرت روزنامہ)جویریہ اور سعود پاکستانی شوبز کا وہ شادی شدہ جوڑا ہیں جو ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیںچ اہے وہ کوئی ڈرامہ ہو یا ایوارڈ کی تقریب، ٹاک شو ہو یا کوئی ٹرپ۔ دونوں ہمیشہ ہنستے مسکراتے محبتیں بکھیرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی شادی بھی ایمن اور منیب کی طرح تھی جس میں کم و بیش 10 تقریبات کی گئیں تھیں۔ 20 دسمبر سے لے کو نیو ایئر نائٹ تک شادی کا بھرپور جشن منایا گیا۔


ندا یاسر کے پروگرام میں سوال کیا گیا کہ آپ لوگوں کو سلامی کتنی ملی تھی اس کے جواب میں سعود نے بتایا کہ ہمارا ایک بڑا سا بیگ تھا جس میں نہ جانے کتنے بے شمار لفافے تھے، لاکھوں روپے اور قیمتی سونے کے تحائف تک اس میں موجود تھے وہ کوئی سٹیج سے چرا کر لے گیا اور وہ جو خاتون چرا کر لے گئیں تھیں انہوں نے میرے گھر والوں کو بولا کہ سعود کی بہن لے گئی اور سعود کو کہا کہ جویریہ کی ماں لے گئی جب ہم نے بعد میں شادی کی مووی دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ وہی خاتون تھیں جو ایک دوسرے کو باتیں لگا رہی تھیں اور انہوں نے شادی سے قبل سعود کے گھر والوں کو بولا تھا کہ جویریہ تو شادی شدہ ہے اور اس کے 2 بچے بھی ہیں۔

پروگرام میں یہ بھی سوال کیا گیا کہ سعود نے جویریہ کو کیا منہ دکھائی دی تھی جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے جویریہ کو ایک لاکٹ اور ڈائمنڈ کے چھوٹے کانوں کے ٹاپس دیے تھے۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

7 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

31 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

35 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

47 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

54 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

1 hour ago