پاکستان دنیا بھر میں آزادی صحافت اور صحافیوں و ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ کا حامی ہے، فواد چوہدری
سٹیون بٹلر نے افغانستان سے عالمی صحافیوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا . وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے . انہوں نے کہا افغانستان میں عالمی میڈیا کے ارکان کو انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی سیل قائم کیا ہے . سٹیون بٹلر نے کہا پاکستان نے مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلائ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے . #/s# . .