بابر اوپننگ کیلئے بہترین چوائس ہے۔۔آسٹریلین سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اوپننگ کے لیے بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔آسٹریلیا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ایڈم گلکرسٹ سے بابر کے نمبر 3 یا نمبر 4 آنے سے متعلق سوال کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’نہیں بابر اوپننگ کھلاڑی ہے اور پاکستان ٹیم کے لیے بابر کا ریکارڈ بہترین ہے‘۔گلکرسٹ نے کہا کہ ’اگرچہ بابر کیلئے یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن میرا خیال ہے کہ بابر اوپننگ پر آنے کے لیے ایک بہترین پلیئر ہے‘۔

دوسری جانب ورلڈکپ کے لیے فیورٹ ٹیم سے متعلق کیے گئے سوال پر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ’ یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے کون سی ٹیم فیورٹ ہے کیوں کہ یہ پیش گوئی کرنا خاصا مشکل ہےتاہم پاکستان نے ٹورنامنٹ میں موجود رہنے کے لیے اچھی فائٹ کی اور آج ٹیم سیمی فائنل میں ہے لہٰذا ان کے پاس اچھا چانس ہے‘۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر بابر اعظم کو مینشن کرتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ’پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ہے، ہمیں حارث اور شاداب خان جیسے واضح سوچ رکھنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

9 mins ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

21 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

22 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

45 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

47 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

50 mins ago