پہلی دفعہ انسان نے کب اور کیسے دہی بنانا سیکھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی لوگوں کی پسندیدہ خوراک رہی ہے، آج کے جدید دور میں بھِی دہی دنیا کے ہر ہر کونے میں بنائی، کھائی اور پسند کی جاتی ہے۔دہی کو انگریزی میں یوگارٹ کہا جاتا ہے، یوگارٹ لفظ ترکی زبان سے اخذ کیا گیا ہے۔
دہی بنانے کیلئے نیم گرم دودھ میں کھٹا دہی ڈالا جاتا ہے جسے جاگ کہا جاتا ہے۔ جاگ میں دراصل بیکٹیریا ہوتے ہیں، وہ دودھ میں پائی جانے والی شوگر لیکٹوز کو لیکٹک ایسڈ میں تبدیل کردیتے ہیں۔ یہی لیکٹک ایسڈ دودھ کا دہی کا ٹیکسچر دیتا ہے اور کھٹا ذائقہ دیتا ہے۔
لیکٹک ایسڈ پریزرویٹوکا کام کرتا ہے یعنی دہی کو لمبے عرصے تک تازہ رکھتا ہے اور خراب ہونے سے بچاتا ہے کیونکہ بیکٹیریا پہلے ہی دودھ کے بڑے مالیکول کو توڑ چکے ہوتے ہیں اس لیے ہمارے لیئے دہی کو ہضم کرنا آسان ہوتا ہے۔اس کے علاوہ دہی معدے اور آنتوں میں موجود ہاضمے میں مدد دینے والے بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھاتا ہے جن کی تعداد اینٹی بائیوٹکس کھانے اور معدے میں بدہضمی کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے۔
20 ویں صدی میں بلغاریہ کے ایک میڈیکل کے طالب علم Stamen Grigov نے دہی میں موجود بیکٹیریا کی نشاندہی کی۔
پہلی دفعہ دہی کیسے بنایا گیا؟
کچھ تاریخ دانوں کا ماننا ہے کہ قدیم زمانے کے لوگ دودھ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جانے کیلئے جانوروں کی کھالوں اور اوجڑی سے بنے ہوئے بیگ استعمال کرتے تھے۔ یہ بیگ بیکٹیریا کی بڑھوتری اور دہی بنانے کیلئے سازگار ماحول مہیا کرتے ہیں۔
تاریخ دانوں کے مطابق جب لوگو ں نے کئی گھنٹوں کے بعد ان بیگ کو کھولا تو وہ حیران ہوگئے کہ ان میں رکھا گیا دودھ گاڑھا اور اس کا ذائقہ کھٹا ہو گیا ہے اور زیادہ اہم یہ کہ کھٹا اور گاڑھا ہونے کے باوجود کھانے کے قابل تھا۔تمام امکانات میں، دہی اسی طرح مختلف جگہوں پر مختلف اوقات میں دریافت ہوا ہوگا، اور غالبا مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں سب سے پہلے پیدا ہوا۔

Recent Posts

امریکی صدر جو بائیڈن نے شکست تسلیم کر لی، 20 جنوری کو اقتدار کی پر امن منتقلی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…

3 hours ago

الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام: حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جرمانہ عائد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…

3 hours ago

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

8 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

8 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

9 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

9 hours ago