اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے جیسے پاکستان میں کرپشن کے خلاف کوئی قانون ہے ہی نہیں۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا ہے کہ بدعنوانی جمہوریت، معاشرے اور قانون کی حکمرانی کے لیے نقصان دہ ہے۔تحریکِ انصاف کے وکیل نے سماعت کے دوران اقوامِ متحدہ کی قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یو این کی قرارداد پر کرپشن کے سدِباب کے لیے دستخط کر رکھے ہیں، نیب قانون میں حالیہ ترامیم کر کے اقوامِ متحدہ کی قرارداد کو متاثر کیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا بین الاقوامی قرارداد کو بنیاد بنا کر پارلیمنٹ کو قانون سازی سے روکا جا سکتا ہے؟ کیا بین الاقوامی کنونشنز کسی بھی ملک کو قانون سازی پر پابند کرتے ہیں؟جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ نیب قانون میں رعایت کیوں دی گئی؟ اس کی وضاحت نہیں دی گئی، بین الاقوامی معیار کی قانون سازی بدل کر پرانے قوانین پر جانا پوری قوم کا مذاق ہے، کل اگر رشوت لینے کی اجازت دے دی جائے تو کیا اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی نہ کرے تو اس سے بھی بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں، آپ کے دلائل سے لگتا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی روک تھام کے لیے کوئی قانون ہی نہیں ہے، دلائل سے ایسے لگتا ہے جیسے پاکستان جنگل بن چکا ہے، لگتا ہے کہ جیسے پاکستان میں کرپشن کے خلاف کوئی قانون ہے ہی نہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ…
58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے مداحوں…