کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اگر انتشار بڑھتا ہے تو پنجاب میں گورنر راج لگانے کا آئینی آپشن موجود ہے۔وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت سے گورنر ہاؤس پر حملے کی تحریری شکایت بھی کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی آئینی مدت 18اگست 2023 کو پوری ہوگی جسکے بعد دو سے تین ماہ میں انتخابات کرانے ہیں جسکی مدت 18 اکتوبر سے 18نومبر 2023 بنتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے کرانے میں کوئی ضد نہیں ہے جو وقت مقررہ ہے اسی وقت پر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر ایک کا کردار سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی جمہوریتی حکومتیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی ہیں لیکن پاکستان میں اسکے برعکس گذشتہ ساڑھے 3 سال اپوزیشن کی تذلیل کی گئی۔ انتشار کی سیاست سے بالا ہوکر حکومت کی توجہ معیشت اور سیلاب متاثرین کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…