اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا کہ میری پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ قیادت میری سیاست سے خوش نہیں اور سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی ہے، میں اپنا تحریری استعفی چیئرمین سینیٹ کو ارسال کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کے طور پرمفاد عامہ کے معاملات پراپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق رکھتا ہوں،سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ اختلافات کوایک طرف رکھتے ہوئے پارٹی قیادت کے ساتھ شاندار سفر رہا، ان کے مستقبل کیلیے نیک تمنائیں ہیں۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے والے ویڈیو واقعے پر آواز اٹھائی اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…