زمین کاوہ کونسامقام ہے جہاں پہلی بار بارش ہوئی ؟ایسی تبدیلی جس نے ماہرین کوحیران کردیا

گرین لینڈ(قدرت روزنامہ)زمین کے ایسے مقام پرتاریخ میں پہلی باربارش ہوئی جہاں آج تک بارش نہیں ہوئی تھی ۔اس تبدیلی نے ماہرین کوحیران کردیا۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق زمین کے ایسے مقام پرجہاں آج تک 1950سے جب سے ریکارڈ مرتب کیاجارہاہے بارش ریکارڈ نہیں ہوئی تھی وہاں آسمان سے پانیبرسنے نے سائنسدانوں کوحیران اورپریشان کردیا۔گرین لینڈ کی سطح سمند ر سے 2میل بلند چوٹی پرموجود وسیع وعریض پٹی پربارش کوپہلی بار ریکارڈ کیاگیااوراسےموسمیاتی تبدیلیوںکانتیجہ قراردیاجارہاہے۔اس 3216 میٹر بلند چوٹی پرعموماًدرجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہوتا ہے مگر حال ہی میں وہاں گرم ہوا کے نیتجے میں شدید بارش ہوئی اور 7 ارب ٹن پانی برفانی پٹی پر برس گیا ۔

یو ایس نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے موسمیاتی اسٹیشن نے 14 اگست کو اس مقام پر بارش کوبرستے دیکھا مگر ان کے پاس جانچ پڑتال کے لیے پیمانہ ہی نہیں تھا کیونکہ انہیں اس کی بالکل بھی توقع نہیں تھی۔یہ بارش اس وقت ہوئی جب گرین لینڈ میں 3 دن درجہ حرارت اوسط سے 18 سینٹی گریڈ زیادہ رہا اور اس کے نتیجے میں گرین لینڈ کے بیشتر علاقوں میں برف کوپگھلتے ہوئے دیکھا گیا۔ کولوراڈو یونیورسٹی کے نیشنل اسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے سائنسدان ٹیڈد اسکمیوز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ حالات میں تبدیلی اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک ہم وہ سب کچھ ٹھیک نہیں کر لیتے جو ہم نے جو کچھ ہورہا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، ہم نے کچھ ایسا دیکھا وہ ایک شاید صد یوں میں بھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا ۔گرین لینڈ میں جولائی میں بھی بڑے پیمانے پر برف پگھلی تھی اور 2021 گزشتہ صدی کا چوتھا سال بن گیا جب اس طرح بڑے پیمانے پر برف پگھلی۔ اس سے قبل 1995 – 2012 اور 2019 میں ایسا ہوا تھا۔14 سے 16 اگست کے دوران بارش اور برف پگھلنا اس سال کے موسمیاتی اثرات کا ایک اہم ترین واقعہ قرار دیا جارہا ہے ۔

Recent Posts

انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں آفر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر…

1 min ago

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

13 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

22 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

29 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

41 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

52 mins ago