متھیرا کا اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف


کراچی (قدرت روزنامہ)معروف ٹی وی میزبان متھیرا نے اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔متھیرا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے والد اور ان کی فیملی زمبابوے میں رہتی تھی اور وہ وہیں کاروبار کرتے تھے پھر وہاں کی سیاست میں بھی شامل ہوئے اور حال ہی میں وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔
معروف ٹی وی میزبان نے بتایا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد میرے والد لندن چلے گئے تھے میری والدہ اور والد میں بہت فرق تھا کیونکہ میرے والد پارٹیاں کرنے والے رنگین طبعیت کے مالک تھے جبکہ والدہ بلکل مختلف تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے زندگی میں سب سے پہلے میرے والد نے دھوکہ دیا کیونکہ جب مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں سب کچھ خود کرنا پڑا اور بعد میں دھوکہ دہی کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ میرے والد کی طرح حفاطت کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔
انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے متھیرا نے بتایا کہ شروع میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میں اور بہن اخبارات میں کام کے لیے اشتہارات دیکھا کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت ماں بنیں جب میری عمر پندرہ سال تھی، میرے بیٹے کی پیدائش نے مجھے اور میری زندگی کو ایک اچھے طریقے سے بدل دیا اور وہ میرے لیے خوش قسمت رہا، میرے بیٹے کے بعد، مجھے اچھا پیسہ ملا، کام ملا اور اچھی نوکری ملی۔
واضح رہے کہ متھیرا نے ’ناگن‘، ’راستہ‘ اور کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Recent Posts

آرمی چیف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات، وزیراعظم سے بھی ملیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان…

2 mins ago

وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب حقان فیدان نے ملاقات…

13 mins ago

اداکارہ ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل کے ساتھ اچانک ملاقات، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) سال 2020 میں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر منظر…

25 mins ago

پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

تبلیسی(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ…

31 mins ago

بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے…

38 mins ago

گیلانی خاندان میں 3 بھائی قومی اسمبلی میں،چوتھاایم پی اے بن گیا،انتخابی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

ملتان (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا…

44 mins ago