بارشوں برسانے والا ایک اور سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں برسانے والا ایک اور سسٹم کل 10 نومبر سے ملک کا رخ کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 نومبر سے ملک میں ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے اثرات بلوچستان اور بالائی علاقوں تک ہی محدود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش برسانے والا سسٹم بالائی علاقوں میں منتقل ہوگیا ہے جس کے باعث کراچی میں بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے۔کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ اس وقت شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ان ممکنہ بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کرنے اور موسم کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔ تاکہ کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔
رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان
پاکستان بھر میں رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے سردار سرفراز چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زائد سرد ہوگا ۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سرد موسم کا آغاز نومبر کے وسط سے ہوگا جس دوران راتیں سرد ہونا شروع ہوجائینگی جبکہ نومبر کے آخر تک دن کے درجہ حرارت میں بھی خاطر خواہ کمی ہونا شروع ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی رواں سال سردی زیادہ پڑ سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کا مہینہ ہمیشہ گرم ہوتا ہے تاہم گرمی کی شدت میں کمی نومبر کے پہلے ہفتے سے آنا شروع ہو جائے گی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

4 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

14 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

24 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

40 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

55 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

1 hour ago