لانگ مارچ کیخلاف 1 اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریکِ انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ میں عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں، لانگ مارچ والوں کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاق اور صوبے یقینی بنائیں کہ پی ٹی آئی کا دھرنا یا ریلی غیر معینہ مدت تک نہ ہو، پی ٹی آئی کو احتجاج سے متعلق قوانین اور پیرا میٹرز پر عمل کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی ہے، 2014ء میں تحریکِ انصاف نے ریڈ زون میں دھرنا دے کر یرغمال بنایا تھا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 2014ء کے دھرنے میں پی ٹی آئی نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ اور سیکریٹریٹ پر حملہ کیا تھا۔
درخواست میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تحریکِ انصاف ایک بار پھر لانگ مارچ اسلام آباد لا رہی ہے، عمران خان اس لانگ مارچ کے ذریعے اداروں سے تصادم چاہتے ہیں۔

Recent Posts

خضدار، موبائل اور انٹرنیٹ سروسزنہ ہونے کے برابر،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ، تحصیل نال میں یو فون کی موبائل…

3 mins ago

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

11 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

17 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

24 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

24 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

27 mins ago