محسن عباس حیدر کو دیکھ کر شو چھوڑنے پر رابعہ انعم کو تنقید کا سامنا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز اندسٹری کے اداکار، میزبان اور گلوکار محسن عباس حیدر کے حق میں شوبز شخصیات کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین بھی سامنے آگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کی سابق اینکر پرسن رابعہ انعم گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ایک مارننگ شو سے اُٹھ کر چلی گئی تھیں کیوں کہ مذکورہ شو میں محسن عباس حیدر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تاہم کئی شوبز شخصیات نے رابعہ انعم کے اقدام کو خوب سراہا لیکن وہیں کئی شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین محسن عباس کے حق میں سامنے آگئے اور رابعہ انعم کے اقدام کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔
مشہور و معروف وی جے اور ٹی وی میزبان متھیرا نے رابعہ انعم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’یہ بہت غلط ہے، لوگوں کو بدلنے کا موقع دینا چاہئے، اگر رابعہ کو مسئلہ تھا تو انہیں اس طرح آن ایئر شو سے جاکر کسی کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں بھی کئی بار ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے کسی کی تذلیل کئے بغیر شو سے خاموشی سے معذرت کرکے چلی گئیں.

انہوں نے لکھا کہ گھریلو تشدد کے خلاف کھڑے ہونا اور آواز اٹھانا اچھی بات ہے، لیکن محسن کا کیس ختم ہو کے سالوں گزر چکے ہیں اب اس بات پر ان کی تذلیل کرنا صحیح نہیں ہے۔ کسی کو نیچا دکھا کر خود ہیرو بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
اداکارہ مشی خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رابعہ انعم آن ایئر جانے سے قبل ہی معذرت کرسکتی تھیں، میک اپ روم میں ان کے پاس اتنا وقت ہوگا کہ وہ جان سکیں کہ ان کے ساتھ شو میں کون کون مہمان شریک ہیں۔مشی نے مزید لکھا کہ ممکن ہے کہ یہ ان کے مینجر کا آئیڈیا ہوگا کہ یہ اسٹنٹ آن ایئر جانے کے بعد کیا جائے تاکہ اس صورتحال کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جاسکے۔

ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال اس پر ردعمل دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری پر سوال اُٹھا لیا کہ ان اداکاراؤں اور خواتین اینکرز کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا جنہوں نے دوسری خواتین کی زندگیاں برباد کیں؟ اُن پر بھی پابندی لگائیں‘۔ برابری سب کے ساتھ ہونے چاہئے۔

اس کے علاوہ کئی سوشل میڈیا صارفین بھی محسن عباس حیدر کے حق میں آگے آتے ہوئے ماضی کی ایک خبر کو شیئر کر رہے ہیں جس میں محسن کو گھریلو تشدد کے تمام تر الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا تھا۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

2 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

2 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

3 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

3 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

3 hours ago