دل کا دورہ پڑنے سے قبل مردوں میں 80 فیصد یکساں علامات ظاہر ہونے کا انکشاف

ڈیلاس(قدرت روزنامہ) دل کے دوروں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اچانک پیش آتے ہیں لیکن ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔ حقیقت میں ایسی کئی علامات ہم میں ظاہر ہو رہی ہوتی ہیں جن کے متعلق ہمیں علم نہیں لیکن وہ خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہوتی ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونے والی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی جانے والی تحقیق میں وہ عام علامات بتائی گئیں جو آگے چل کر مردوں میں دل کے دورے کا سبب بنتی ہیں۔تحقیق میں 35 سے 65 سال کے درمیان 567 مردوں کا مطالعہ کر کے دل کے دوروں کا سبب بنی والی علامات کو واضح کیا گیا۔
مطالعے کے مطابق تقریباً 80 فی صد مخصوص علامات اچانک دل کا دورہ پڑنے کے چار ہفتے سے ایک گھنٹے قبل کے درمیان سامنے آئیں۔
جن افراد میں علامات ظاہر ہوئیں ان میں 56 فی صد کی چھاتی میں درد ہوا، 13 فی صد کا دم گھٹنے لگا، چار فی صد افراد کو چکر آنے یا دل کی دھڑکن میں اونچ نیچ کی علامات کا سامنا تھا۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ 53 فی صد لوگوں میں دل کے دورے سے قبل علامات موجود تھیں۔

Recent Posts

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

1 min ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

4 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

7 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

9 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

33 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

45 mins ago