ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ 13 نومبر کو ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے 13نومبر کوایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوگا۔کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے 13نومبر کوایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوگا، تحریری ٹیسٹ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا ٹیسٹ صبح 11 بجے شروع ہوکر ڈھائی بجے ختم ہوگا۔
تحریری ٹیسٹ میں امیدواروں کے لیے موبائل فون اور کسی بھی قسم کی الیکٹرانک گھڑی یا ڈیوائس لانا ممنوع ہے کراچی میں تحریری ٹیسٹ ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد کیے جائیں گے۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک گھنٹہ پہلے ٹیسٹ مراکز میں ایڈمٹ کارڈ کے ہمراہ پہنچیں، ٹیسٹ میں بیرون ممالک پاکستان و غیر ملکی 462 امیدوار بھی شرکت کریں گے.
پاکستان میڈیک کونسل کی چیف کواڈینٹر جواد امین خان نے ایکسپریس کو ٹیسٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اندورون سندھ میں تحریری ٹیسٹ حیدرآباد کی جامشورو یونیورسٹی میں ہونگے جبکہ یہ ٹیسٹ نواب شاہ میں بلاول اسپورٹس کمپلکس اور خیرپور میں بھی منعقد کیے جایں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ ان کے گھر کے پتوں پر ارسال کردیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 204253 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے جس میں سندھ سے 43994، پنجاب میں 83142، اسلام آباد میں 17825، خیبرپختونخواہ میں 46229، بلوجستان میں 9238، گلگت میں 645، آزاد کشمیر 2718 جبکہ بیرون مملک سے 462 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
جواد امین نے مزید بتایا کہ سندھ میں ہونے والے امتحانی مراکز کا منگل کو دورہ کیا اور امیدواروں کے والدین کے بیٹھنے اور پانی کی فراہمی کا بھی یقینی بندوبست کیا گیا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے MDCAT ٹیسٹ 2 ماہ تاخیر کے بعد ہورہا ہے، صوبہ سندھ میں یہ ٹیسٹ 13 نومبر کو بیک وقت لیے جائیں گے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

39 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

58 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

2 hours ago