سندھ حکومت نے سکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے اپنے فیصلے پر یوٹرن لے لیا، سکولز 30 اگست سے نہیں کھلیں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد سندھ حکومت نے اور حکمنامہ جاری کر دیا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے سکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سکولز تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سکولز 30 اگست سےنہیں کھلیں گے، سکولز کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،واضح رہے کہ سندھ میں عالمی وبا کی چوتھی لہر بالخصوص ڈیلٹا قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر 26 جولائی سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعدازاں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد سندھ میں یکم اگست سے 8 اگست تک سخت لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا تھا تاہم اس میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اپنے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر تعلیم سندھ نے اعلان کیا تھا کہ سکولوں کو کھولنے کے لیے 20 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور 7 یا 8 محرم کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلایا جائے گا۔ بعد ازاں 17 اگست کو سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے 23 اگست سے صوبے میں اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے نہیں کھولیں گے، تعلیمی ادارے 30 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ہفتے میں والدین، اساتذہ، سٹاف ویکسین لگائیں۔ دوسری طرف کورونا وائرس سے 65 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 78 ہزار 288، سندھ میں 4 لاکھ 18 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 712، بلوچستان میں 31 ہزار 781، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 579، اسلام آباد میں 95 ہزار 709 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 69 ہزار 42 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 770 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 6 ہزار 78 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 151 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 505، سندھ میں 6 ہزار 566، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 750، اسلام آباد میں 848، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 675 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

5 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

19 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago