ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی جانب سے سنگل ویزٹ ویزہ کے قیام کی مدت تین ماہ کردی گئی . سعودی کابینہ نے ٹرانزٹ ویزہ کی مدت میں بھی چھیانوے گھنٹے توسیع کا اعلان کیا ہے .
ٹرانزٹ ویزہ پر قیام کی مدت تین ماہ ہے تاہم کسی فیس کے بغیرچھیانوے گھنٹے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا . سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں . سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران نو فیصلے کیے ان میں سے ایک کا تعلق سنگل انٹری وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے سے ہے .
. .