غیر منتخب حکمرانی کرنیوالوں کیلیے صادق و امین کا پیمانہ موجود نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے نااہلی کی درخواستوں سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جس میں انہوں نے کہا کہ صادق و امین کا اعلیٰ پیمانہ غیر منتخب حکمرانوں کیلیے موجود نہیں۔آصف زرداری، فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ بطور جج منتخب نمائندوں پر بالادستی کا دعویٰ نہیں۔ صادق اور امین کا اعلیٰ پیمانہ منتخب نمائندوں کے سوا کسی آفس ہولڈر کے لیے موجود نہیں۔ یہ پیمانہ ان غیر منتخب لوگوں کے لیے بھی نہیں جن کی حکومت میں اس ملک کی آدھی عمر گزری۔
عدالت نے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے اثرات گہرے ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ نمائندوں کی خود احتسابی کا اپنا میکنزم بنا سکتی ہے۔ فواد چودھری اور آصف زرداری کسی کورٹ آف لا کے سزا یافتہ نہیں۔ دونوں عوامی نمائندوں کی نااہلی متنازع حقائق پر مانگی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ متنازع حقائق کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے اور تحقیقات کے دوران دونوں نمائندوں کے سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے۔تحقیقات کے بعد دونوں اہل بھی قرار پائیں تو وہ ان کو ہوئے نقصان کا مداوا نہیں۔ عدالتوں کے ایسی تحقیقات میں پڑنے سے عوام کا منتخب نمائندوں پر اعتبار کم ہوتا ہے اور عدالتوں کے ان معاملات میں پڑنے سے عام سائلین کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کو اسی عدالت نے نااہل قرار دیا تھا ۔ 7 ماہ بعد سپریم کورٹ نے ان کی اپیل منظور کر لی۔ اس دوران خواجہ آصف کے حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم رہے۔ یقیناً اس دوران خواجہ آصف کو سیاسی نقصان اور بدنامی کا سامنا بھی رہا۔جسٹس اطہر من اللہ نے قرار دیا کہ عوام ہی کو اختیار ہونا چاہیے کہ وہ فیصلہ کریں ان کی نمائندگی کون کرے گا۔ اکیلے عوام ہی طے کر سکتے ہیں کون صادق اور امین ہے ۔ نااہلی کا فیصلہ دینے میں کسی بھی غلطی سے ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago