نادرا سے ٹرانسجینڈر کے شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی شرعی عدالت نے نادرا سے ٹرانسجینڈر کی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کر لی۔وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا کہ نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور عورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ نادرا ٹرانسجینڈرز کی تعریف پر شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار پر رپورٹ 15 دن میں جمع کرائے۔
نادرا کے وکیل نے کہا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کے آنے سے نادرا ریگولیشن 13 غیر موثر ہو گیا ہے، ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے اجرا سے پہلے نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر خاتون کے شناختی جاری کرتا تھا ، ٹرانسجینڈر ایکٹ کے اجرا کے بعد شناختی کارڈ پر ٹرانسجینڈر کے لیے “ایکس” لکھا جاتا ہے۔
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور نے پوچھا کہ نادرا نے ٹرانسجینڈر خاتون اور ٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی ہے؟ ۔ وکیل نے اس نکتے پر تیاری کا وقت مانگ لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ وضاحت دیں کہ نادرا کس طریقہ کار کے تحت ٹرانسجینڈر کا تعین کر رہا ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق پیش ہوئے اور کہا کہ پاکستان میں ٹرانسجینڈر کے بارے میں ایک فلم 18 نومبر کو جاری ہو رہی ہے، فلم ٹرانس عورت اور ایک مرد کی رومانوی کہانی پر مبنی ہے، فلم کی ریلیز کی سینسر بورڈ نے بغیر دیکھے اجازت دے دی ہے، درخواست ہے جب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ کا معاملہ طے نہیں ہوتا اس سے متعلق تمام معاملات روک دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نادرا بتائے کہ کوئی مرد جب ٹرانسجینڈر کا شناختی کارڈ بنوانے آئے تو اس کا میڈیکل ٹیسٹ ہوتا ہے یا نہیں۔
چیف جسٹس شرعی عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرانسجینڈر قانون سے کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے؟ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے۔نمائندہ وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ وزارت ہیومن رائٹس میں ٹرانسجینڈر تحفظ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق ٹرانسجینڈرز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے۔

Recent Posts

متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا لیوک انتقال کر گئیں

نیو یارک(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا…

1 min ago

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

21 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

24 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

27 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

37 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

41 mins ago