سبز چائے الزائمر کے مرض سے محفوظ رکھ سکتی ہے، تحقیق

ایمسٹرڈیم(قدرت روزنامہ) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے میں پائے جانے والے مرکبات آپ کے دماغ کو الزائمر کی بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔فری ریڈیکل بائیولوجی اینڈ میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق سبز چائے کیٹیچِنس نامی فلیونائیڈ سے بھرپور ہوتی ہے۔ پودوں میں پایا جانے والا یہ کیمیکل پودوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق کیمیاء اپنی حفاظتی طاقت انسانوں میں منتقل کر دیتے ہیں اور جسم میں موجود چپکنے والے ان ذخائر کو کم کرتے ہیں جو الزائمر سے تعلق رکھتے ہیں۔کیٹیچِنس میں انسداد سوزش خصوصیات ہوتی ہیں جو ممکنہ طور پر اس کے اس مواد کو صاف کرنے کی صلاحیت کی وجہ ہوسکتی ہے۔
الزائمر کی بیماری کو دماغ کے نیورونز کے درمیان مواصلات کی کمی کے طور پر سمجھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں دماغ کی فعالیت ختم ہوتی جاتی ہے اور خلیات کی موت واقع ہوجاتی ہے۔اس طرح دماغ میں قدرتی طور پر بننے والے پروٹین کی غیر معمولی سطحیں یہ مواد بناتی ہیں اور خلیوں کے فعل میں مداخلت کرتی ہیں۔
یہ وہ وقت ہوتا ہے جب سبز چائے میں موجود یہ جزو اس مواد کو بننے سے روکنے کے لیے اپنی صلاحیات بروئے کار لاتا ہے۔محققین کو معلوم ہوا کہ ریسوراٹرول، کرکیومِن، میٹ فارمِن اور سِٹیکولائن سمیت دیگر مرکبات بھی اس مواد کو بننے سے روکتے ہیں۔ریسوراٹرول بلیو بیریز اور انگوروں میں جبکہ کرکیومِن ہلدی میں پایا جاتا ہے۔ سٹیکوالئن گوشت، انڈے اور مونگ پھلیوں میں پایا جاتا ہے۔

Recent Posts

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

10 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

29 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

39 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

47 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

55 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

1 hour ago