فوجی راز فروخت کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکار، اہلیہ کو سزا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) فوجی راز غیرملک کو فروخت کرنے پر امریکی بحریہ کے اہلکار اور اہلیہ کو قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے سابق انجینیئرجوناتھن ٹوبی چیف آف نیول آپریشنز کے دفتر میں کام کرتے تھے۔ انہیں ایک غیر ملک کو جوہری آبدوزوں سے متعلق خفیہ معلومات فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ان کی اہلیہ بھی اس کام میں شریک تھیں۔
ویسٹ ورجینیا کی عدالت نے جوناتھن کو 18 سال قید جبکہ ان کی بیوی ڈیانا کو 21 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جج کا کہنا تھا کہ ڈیانا راز فروخت کرنے کے پورے عمل کی سربراہی کررہی تھیں۔
جوناتھن آبدوز کی جوہری پروپلشن نظام کے ماہر ہیں۔ جاسوسی کی کوششوں کا آغاز 2020 میں ہوا تھا۔ جوناتھن نے جوہری آبدوز سے متعلق خفیہ معلومات کا ایس ڈی کارڈ پینٹ بٹر سینڈوچ میں رکھ کرانڈر کور آفیسر کو ایک لاکھ ڈالرکے مساوی کرپٹو کرنسی کے عوض بیچنے کی کوشش کی تھی۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 min ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

26 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago