بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونیوالے 122 افغان باشندے گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان سے غیر قانونی طور پر صوبہ سندھ میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا .

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پو لیس کی جانب سے غیر قا نو نی طور پرسندھ میں داخل ہو نے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے .

122افغا ن با شندے مبینہ طور پر بلو چستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے . اس موقع پر رینجرز اور پولیس نے تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی کاغذات کی پڑتال نہ ہونے اور غیر ملکی شہریت پر گرفتار کرلیا .
ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار افراد میں 89 مرد،13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں . افغان باشندوں کو قانونی کارروائی اور واپس افغانستان منتقلی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں