کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے .
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار شہری جاں بحق ہوگئے .
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال کردیا گیا .
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرلیے . جائے وقوعہ سے حکام کو 13 کے قریب خول ملے ہیں . پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی .
. .